ناتھن نے 4 بالز پر 22 رنز بٹور کر سری لنکا سے فتح چھین لی

دوسرے ون ڈے میں کیویز سرخرو،بارش وبجلی گرنے کے سبب چار گھنٹے کھیل رکا رہا


Sports Desk November 13, 2013
دوسرے ون ڈے میں کیویز سرخرو،بارش وبجلی گرنے کے سبب چار گھنٹے کھیل رکا رہا۔ فوٹو: فائل

ناتھن میک کولم نے 4 گیندوں پر 22رنز بٹور کر سری لنکا سے فتح چھین لی۔

نیوزی لینڈ نے سیریز کا دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل 4 وکٹ سے جیت کر سیریز میں سبقت حاصل کر لی، بارش سے متاثرہ میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس سسٹم پر ہوا، پہلا مقابلہ موسم کی نذر ہو گیا تھا، کیویز کو آخری اوور میں فتح کیلیے 20رنز درکار تھے،نیشام نے پہلی پر 2رنز بنائے اور پھر سنگل سے اسٹرائیک ناتھن میک کولم کو سونپ دی۔



انھوں نے چھکے کے بعد چوکا اور پھر مزید 2چھکے لگا کر ٹیم کو فتح دلا دی، ناتھن 9 گیندوں پر 32رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، ان سے پہلے اوپنر لیتھم نے 86 اور لیوک رونچی نے 49رنز بنائے، مہمان ٹیم کو 23 اوورز میں198کا نظرثانی شدہ ہدف ملا تھا، کولاسیکرا نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، قبل ازیں سری لنکا نے 23اوورز میں ایک وکٹ پر138رنز بنائے تھے کہ بارش اور بجلی گرنے کے خدشے کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا جو چار گھنٹے بعد دوبارہ شروع ہو سکا، دلشان55اور سنگاکارا71پر ناٹ آئوٹ رہے۔