پاک بنگلادیش سیریز، آئی سی سی نے رنجن مدوگالے کو میچ ریفری مقرر کردیا

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 22 جنوری 2020
 احمد شہاب کو تھرڈ اور طارق رشید کو فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

احمد شہاب کو تھرڈ اور طارق رشید کو فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

 لاہور:  پاک بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے آئی سی سی نے رنجن مدوگالے کو میچ ریفری مقرر کردیا۔

پاک بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے آئی سی سی نے احسن رضا اور شوزب رضا آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے، احمد شہاب کو تھرڈ اور طارق رشید کو فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے، رنجن مدوگالے آئی سی سی میچ ریفریز کے ایلیٹ پینل میں شامل ہیں، وہ اس سے قبل بطور ریفری آخری مرتبہ جنوری 2006 میں پاکستان میں بھارت کیخلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلیے آئے تھے، انھوں نے بطور ریفری ڈیبیو بھی 27 سال قبل پاکستان میں ہی کیا تھا۔

رنجن مدوگالے سے قبل ڈیوڈ بون(ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز ، سری لنکا ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ سیریز)، جیف کرو (سری لنکا کیخلاف پہلا ٹیسٹ)، اینڈی پائی کرافٹ (سری لنکا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ) اور رچی رچرڈسن (ورلڈ الیون) نے گذشتہ چند ماہ میں آئی سی سی میچ ریفری کی حیثیت سے پاکستان میں فرائض انجام دیے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔