ایشیا کپ کیلیے بنگلادیش سے ڈیل نہیں ہوئی، بھارت کے میچزنیوٹرل وینیوپرہونگے، وسیم خان

ایکسپریس نیوز  ہفتہ 25 جنوری 2020
میزبانی ہم ہی کریں گے، یہ ایشین کرکٹ کونسل کا ایونٹ ہے،اس میں اکیلا کوئی ملک ایسا فیصلہ نہیں کرسکتا،سی ای او بورڈ۔ فوٹو: فائل

میزبانی ہم ہی کریں گے، یہ ایشین کرکٹ کونسل کا ایونٹ ہے،اس میں اکیلا کوئی ملک ایسا فیصلہ نہیں کرسکتا،سی ای او بورڈ۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  پی سی بی نے ایشیا کپ میں بھارت کے ساتھ میچز نیوٹرل وینیو پر کرانے کا ذہن بنالیا۔

چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کے مطابق یہ تاثر درست نہیں کہ ایونٹ کے حوالے سے بنگلادیش کے ساتھ کوئی ڈیل ہوئی ہے،میزبانی ہم ہی کریں گے، یہ ایشین کرکٹ کونسل کا ایونٹ ہے،اس میں اکیلا کوئی ملک ایسا فیصلہ نہیں کرسکتا۔

بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں نہیں لگ رہاکہ وہ یہاں آئیں گے،ایسے میں یو اے ای میں کھیلنے کا آپشن موجود ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔