- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
بنگلادیشی ہیڈ کوچ ’ایوریج‘ پچز کا رونا رونے لگے
لاہور: سیریز گنوانے کے بعد بنگلادیشی ہیڈ کوچ رسل ڈومینگو ’ایوریج‘ پچز کا رونا رونے لگے، انھوں نے کہا کہ جاری سیریز کے لیے تیار کی گئی وکٹوں پر ہمارے نوجوان بیٹسمینوں کے لیے کھیلنا آسان نہیں۔
بنگلادیشی کوچ رسل ڈومینگو نے پاکستان سے ابتدائی دونوں ٹوئنٹی 20 میچز میں شکست پرپچز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، دوسرے میچ میں 9 وکٹ سے ناکامی کے بعد پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ پچزاچھی نہیں اور تھوڑی اوسط درجے کی ہیں، ان پر بیٹنگ کرنا آسان نہیں، اگرچہ ہفتے کے میچ کی پچ قدرے بہتر مگر یہ ہماری نوجوان بیٹنگ لائن کے لیے موزوں نہیں تھی، دونوں مرتبہ ٹاس جیت کر ہم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا کیونکہ ہم سمجھتے تھے کہ اگراچھا ٹوٹل بناسکے تو میزبان بیٹسمینوں کو چیلنج دے سکیں گے۔
رسل ڈومینگو نے اعتراف کیا کہ عالمی رینکنگ میں نمبر ون پاکستان نے ہمیں تمام شعبوں میں آؤٹ کلاس کیا، بھر پورکوشش کے باوجود میزبان سائیڈ کے ان بہترین بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکے جو بیک وقت یارکر، ریورس سوئنگ بولنگ کرنے کا فن بخوبی جانتے ہیں،ہم مسلسل وکٹیں گرنے کی وجہ سے بڑا مجموعہ حاصل نہیں کرپائے،پہلے میچ میں 10 سے 15جبکہ دوسرے مقابلے میں 20 سے25 رنز کم بنائے۔
انھوں نے کہا کہ مشفیق الرحیم کے نہ ہونے سے بھی فرق پڑا، البتہ ان کی عدم موجودگی میں نوجوانوں کے پاس خود کو منوانے کا بہترین موقع ہے، ہمیں مڈل آرڈر میں ایک ایسے پاور ہٹر کی تلاش ہے جو کم وقت میں رنز کی تعداد میں اصافہ کرسکے۔ انھوں نے کہا کہ حالیہ تجربے سے سبق سیکھ کر تیسرا میچ جیتتے ہوئے سیریز کے اچھے اختتام کی کوشش کریں گے۔
رسل ڈومینگو نے مزید کہا کہ میں پہلی بار پاکستان آیا اورخوب لطف اندوزہو رہا ہوں، میرا یہاں آنے کا تجربہ بہت شاندار رہا، سیمی میرے قریبی دوست ہیں، انھوں نے بھی پاکستانیوں کی مہمان نوازی کو سراہا تھا، میں نے یہاں ایسا ہی ماحول دیکھا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔