چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے حلف اُٹھالیا

چیف جسٹس گلزار احمد نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے حلف لیا


ویب ڈیسک January 27, 2020
سکندر سلطان راجہ کئی اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں فوٹو: پی آئی ڈی

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھالیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی اور چیف جسٹس گلزار احمد نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے حلف لیا۔

واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن نے گزشتہ ہفتے چیف الیکشن کمشنر کے لیے سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق کیا تھا۔

سکندر سلطان راجہ سابق بیورو کریٹ ہیں اور مختلف حکومتوں میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، جن میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، چیف سیکریٹری آزاد کشمیر، سیکریٹری پیٹرولیم اور ریلویز کے اہم ترین عہدے شامل ہیں۔