پونٹنگ نے بابر اعظم کے دنیا کا بہترین بیٹسمین بننے کی پیشگوئی کردی

اسپورٹس ڈیسک  پير 27 جنوری 2020
میرے خیال میں بابربہت زیادہ متاثرکن کھلاڑی ہیں، سابق کپتان آسٹریلیا ۔ فوٹو : فائل

میرے خیال میں بابربہت زیادہ متاثرکن کھلاڑی ہیں، سابق کپتان آسٹریلیا ۔ فوٹو : فائل

سڈنی: رکی پونٹنگ نے بابر اعظم کے دنیا کا بہترین بیٹسمین بننے کی پیشگوئی کردی۔

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے بابر اعظم کے دنیا کا بہترین بیٹسمین بننے کی پیشگوئی کردی۔ ٹویٹر پر کسی شائق کے سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ ’’ میرے خیال میں بابربہت زیادہ متاثرکن کھلاڑی ہیں، وہ دنیا کے ایک بہترین بیٹسمین بن سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ دورہ آسٹریلیا کے دوران بابراعظم نے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 52.50 کی اوسط سے 210 رنز بنائے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔