وزیراعظم 3 فروری کودو روزہ دورے پرملائیشیا جائیں گے

خبر ایجنسیاں  منگل 28 جنوری 2020
وزیر اعظم عمران خان اورڈاکٹرمہاتیرمحمد میں دورے کے دوران ون آن ون ملاقات بھی ہوگی فوٹو: فائل

وزیر اعظم عمران خان اورڈاکٹرمہاتیرمحمد میں دورے کے دوران ون آن ون ملاقات بھی ہوگی فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان 3 فروری کو دو روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا جائیں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ملائشیا روانہ ہوگا پاکستان اورملائشیاکے درمیان وفودکی سطح پرمذاکرات 4 فروری کوہوں گے۔

وزیر اعظم عمران خان اورڈاکٹرمہاتیرمحمد میں دورے کے دوران ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورتجارت وسرمایہ کاری کے فروغ پربات چیت ہوگی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔