اخلاقیات کے مضمون کو نصاب تعلیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ

اسٹاف رپورٹر  بدھ 29 جنوری 2020
تیسری اور چوتھی جماعت میں اخلاقیات کا مضمون پڑھایا جائے گا ،مقصد بچوں کے آداب بہتر کرنا ہے،محکمہ تعلیم
: فوٹو: فائل

تیسری اور چوتھی جماعت میں اخلاقیات کا مضمون پڑھایا جائے گا ،مقصد بچوں کے آداب بہتر کرنا ہے،محکمہ تعلیم : فوٹو: فائل

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے پرائمری کلاسز میں اخلاقیات کے مضمون کو نصاب کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

اخلاقیات کے مضمون نصاب میں شامل کرنے کا مقصد بچوں کے آداب بہتر کرنا ہے، محکمہ تعلیم سندھ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اب تیسری اور چوتھی جماعت میں اخلاقیات کا مضمون پڑھایا جائے گا جبکہ اخلاقیات کے مضمون کو پرائمری کلاسز کے نصاب کا حصہ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے افسران کے مطابق مضمون پڑھانے سے بچوں میں ٹریفک قوانین، گھر، کلاس روم کی صفائی کا خیال رکھنا، کھانا کھانے اور بات چیت کرنے کے آداب بھی بہتر ہوں گے جبکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں چھوٹے بچوں کو اخلاقیات اسکولوں سے ہی سکھائی جاتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔