- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
مختلف شہروں میں بارش، برفباری جاری، رابطہ سڑکیں بند، 2 افراد جاں بحق
لاہور / اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ پھر شروع، رابطہ سڑکیں بند، چھتیں گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 4 افراد زخمی جب کہ لیسکو کے 39 فیڈرز ٹرپ کرگئے۔
بارش اور برف باری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ، لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے جبکہ بالائی علاقوں کے پہاڑ برف سے ڈھک گئے ، پنجاب میں سرد ہواؤں کے ساتھ ساتھ ہلکی بارش نے موسم مزید سرد کر دیا ، آزاد کشمیر میں بھی بادل برس پڑے ، وادی گریس ، ملکہ کوہسار مری بھی برف باری کا سلسلہ پھر شروع ہو گیا۔
گلیات میں منگل کو مزید ایک فٹ برف باری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، مین مری نتھیا گلی روڈ اور لنک روڈ بھی بند ہوگئے ، مری ایکسپریس وے پر بھی برف باری سے مرکزی شاہراہ نے سفید چادر اوڑھ لی ، موٹر وے پولیس نے بھاری مشینری کے ذریعے برف ہٹا کر شاہراہ کو سیاحوں کی آمد ورفت کے لیے یقینی بنایا ۔ وادی شونٹھر ، وادی جاگراں اور وادی لیپہ میں شدید برف باری سے رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔