اینگرو فرٹیلائزر نے فی بوری یوریا کی قیمت 160 روپے کم کردی

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 1 فروری 2020
اینگرو فرٹیلائزر نے حکومتِ پاکستان کے کسان دوست فیصلے کی حمایت کیلیے یوریا کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو: فائل

اینگرو فرٹیلائزر نے حکومتِ پاکستان کے کسان دوست فیصلے کی حمایت کیلیے یوریا کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی:  اینگرو فرٹیلائزر نے حکومت کے جی آئی ڈی سی میں کمی کے فیصلے کے بعد براہِ راست کسانوں کوفائدہ پہچانے کا فیصلہ کیا ہے، اور کمپنی نے یوریا کی قیمتوں میں 160روپے فی بوری کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔

اینگرو فرٹیلائزر نے یوریا کی قیمتوں میں 160روپے فی بوری کمی کرکے حکومتی فیصلے کا100 فیصد فائدہ کسانوں کو پہچانے کا فیصلہ کیاہے۔کمپنی گذشتہ50 سال سے پاکستانی کاشتکاروں کی قابلِ بھروسہ شراکت دار ہے اور بہترزرعی معیشت کو فروغ دے کر ان کی فلاح و بہبود کیلیے پرعزم ہے۔اپنی ماضی کی وابستگی کے تسلسل میں اینگرو فرٹیلائزر نے حکومتِ پاکستان کے کسان دوست فیصلے کی حمایت کیلیے یوریا کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ جی آئی ڈی سی میں کمی سے مختلف کمپنیوں پر علیحدہ علیحدہ اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔