وزیراعظم عمران خان ملائیشیا پہنچ گئے

وزیر دفاع سے ملاقات، مختلف امور پر بات چیت


ویب ڈیسک February 03, 2020
دورے میں معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے (فوٹو: فائل)

وزیر اعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے ہیں جہاں وزیر دفاع نے ان سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان ملائیشیا پہنچ گئے ہیں، کولالمپور ایئرپورٹ پر عمران خان کا استقبال ملائشیا کے وزیردفاع محمد صابو نے کیا، وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور مشیر تجارت بھی ہیں۔


وزیر اعظم عمران خان سے وزیر دفاع نے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ عمران خان یہ دورہ اپنے ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد کی دعوت پر کررہے ہیں جس میں خطے کی صورتحال، تجارتی معاملات اور پاک ملائیشیا تعلقات میں بہتری کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔


دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور مہاتیر محمد میں دوبدو اور وفود کی سطح پر ملاقات ہوگی، اس دوران مختلف معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے جب کہ وزیر اعظم تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے۔