رواں سال 7 ماہ میں ٹیکس وصولی میں 17 فیصد اضافہ ہوا ایف بی آر

پچھلے سال کے مقابلے میں رواں مالی سال اندرونی ٹیکسز میں 27 فیصد اضافہ حاصل ہوا، ترجمان ایف بی آر


ویب ڈیسک February 05, 2020
پچھلے سال کے مقابلے میں رواں مالی سال اندرونی ٹیکسز میں 27 فیصد اضافہ حاصل ہوا، ترجمان ایف بی آر۔ فوٹو: فائل

ترجمان ایف بی آر نے کہا ہے کہ ایف بی آر رواں سال اپنے ہدف کے قریب تر ریوینیو حاصل کر لے گا۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر نے رواں مالی سال کے 7 ماہ میں 2407 ارب روپے کا ریوینیو حاصل کیا اور اس طرح ریوینیو میں پچھلے سال کے مقابلے میں 17فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔

ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پچھلے سال کے 1066ارب روپے کے حاصل کردہ اندرونی ٹیکسز کے مقابلے میں رواں سال 1341 ارب روپے کا ریوینیو اکھٹا ہوا اس طرح پچھلے سال کے مقابلے میں رواں مالی سال اندرونی ٹیکسز میں 27 فیصد اضافہ حاصل ہوا۔

ترجمان ایف بی آر نے کہا کہ معیشت کی بحالی اور ایف بی آر کی کوششوں کے باعث ایف بی آر رواں سال اپنے ہدف کے قریب تر ریوینیو حاصل کر لے گا۔