تھری جی نیلامی کنسلٹنٹ کے انتخاب کاعمل حتمی مراحل میں داخل ہوگیا

پی ٹی اے موبائل فون ٹیکنالوجی تھری جی کی نیلامی کے لیے کنسلٹنٹ کے انتخاب کے لیے حتمی اقدامات کر رہی ہے۔


Khususi Reporter November 19, 2013
جائزہ کمیٹی متعلقہ قواعد و ضوابط کے تحت تکنیکی اور مالی امور کی جانچ پڑتال کے بعد کنسلٹنٹس کے انتخاب کے لیے کام کر رہی ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) موبائل فون ٹیکنالوجی تھری جی کی نیلامی کے لیے کنسلٹنٹ کے انتخاب کے لیے حتمی اقدامات کر رہی ہے اور تکنیکی و مالی تجاویز کی چھان بین میں مصروف ہے۔

اس ضمن میں پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ اتھارٹی کی طرف سے قائم کردہ جائزہ کمیٹی پہلے ہی تھری جی اسپیکٹرم کی نیلامی کے لیے مختلف کنسلٹنٹس کی طرف سے پیش کردہ تجاویز کو کھول چکی ہے جبکہ جائزہ کمیٹی متعلقہ قواعد و ضوابط کے تحت تکنیکی اور مالی امور کی جانچ پڑتال کے بعد کنسلٹنٹس کے انتخاب کے لیے کام کر رہی ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق کنسلٹنٹ فرم پیشہ وارانہ تجزیے ومعاونت فراہم کریگی، کنسلٹنٹ فرم کا انتخاب شفاف اورمیرٹ پرکیاجائے گا۔

مقبول خبریں