انٹر پری میڈیکل کے نتائج آج جاری کیے جائیں گے

جامعہ کراچی کے تحت بی اے کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع


Staff Reporter November 19, 2013
جناح یونیورسٹی میں 2014 کے داخلوں کیلیے4 دسمبرکو اوپن ہاؤس منعقد ہوگا ۔ فوٹو :فائل

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات عمران چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال اول پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2013 کے نتائج (آج) منگل 19نومبر کو سہ پہر 3 بجے جاری کیے جائیں گے۔

نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں٭ جامعہ کراچی کے تحت بی اے، بی او ایل اور بی ایس سی (پاس) ریگولر کے( نئے و پرانے) طلبا کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے توسیع کردی گئی ہے طلبا اپنے متعلقہ کالجوں میں امتحانی فارم 25 نومبرتک جمع کراسکتے ہیں٭ جامعہ کراچی کے تحت بی اے، بی کام، بی او ایل (پرائیوٹ) اور بی اے، بی کام، بی ایس سی امپرومنٹ آف ڈویژن کے لیے رجسٹریشن فارم 2700 روپے فیس کے ساتھ 22 نومبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں، مضمون کی تبدیلی کے لیے بھی ان ہی تاریخوں میں رجوع کیا جاسکتا ہے۔



جامعہ کراچی کے تحت ایم اے/ ڈبل ایم اے (پرائیویٹ) اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لیے رجسٹریشن فارم مع 2700 روپے فیس31 دسمبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں٭ جامعہ کراچی کے تحت ایم اے سال اول پرائیویٹ اکنامکس سالانہ امتحان برائے 2012 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے٭ جامعہ کراچی کے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے تحت ''ورلڈ ٹوائلٹ ڈے'' آج منگل 19 نومبر کو صبح 10بجے شعبہ ہذا میں منایا جارہا ہے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر مہمان خصوصی ہونگے٭ جناح یونیورسٹی برائے خواتین میں 2014 کے داخلوں کیلیے4 دسمبرکو اوپن ہاؤس منعقد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد یونیورسٹی میں داخلے کے خواہشمند طالبات کے والدین کو داخلے سے متعلق مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔