یمن میں امریکی آپریشن میں القاعدہ کے اہم رہنما ہلاک

اس ہلاکت کے بعد ہم اپنے قومی سلامتی کولاحق خطرات کو ختم کرنے کے قریب ہوئے ہیں، وائٹ ہاؤس


ویب ڈیسک February 07, 2020
اس ہلاکت کے بعد ہم اپنے قومی سلامتی کو لاحق خطرات کو ختم کرنے کے قریب ہوئے ہیں، وائٹ ہاؤس

امریکی فورسزنے آپریشن میں القاعدہ کے اہم رہنما قاسم الریمی کوہلاک کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی فورسزنے ایک آپریشن میں القاعدہ کے اہم رہنما قاسم الریمی کوہلاک کردیا، جس کی تصدیق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھی کردی گئی ہے۔

قاسم الریمی 2015 سے القاعدہ جزیرہ نما عرب کی سربراہی کررہے تھے جس کا مقصد خطے میں مغربی اثرورسوخ کوختم کرنا اورامریکا کی حمایت یافتہ حکومتوں کوگرانا ہے۔



وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الریمی کی ہلاکت القاعدہ تحریک کو عالمی سطح اورجزیرہ نما عرب میں مزید کمزورکردے گی۔ اس ہلاکت کے بعد ہم اپنے قومی سلامتی کولاحق خطرات کو ختم کرنے کے قریب ہوئے ہیں۔