
پاکستان نیوی روشن خان، جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس پر20 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کی چیمپئن شپ ٹرافی کیلیے ٹاپ سیڈ ملائیشیا کے ایوان یون کا مقابلہ پاکستان کے سیڈ 2 طیب اسلم سے ہوگا، تقریب تقسیم انعامات میں کمانڈر پاکستان فلیٹ مہمان رئیرایڈ مرل آصف خصوصی ہونگے۔
قبل ازیں سیمی فائنل میں عالمی نمبر 49 ایوان یون نے مصرکے عالمی نمبر 69میزان جمال کو 36 منٹ میں0-3 سے قابو کیا، دوسرے سیمی فائنل میں قومی چیمپئن و عالمی نمبر 50 طیب اسلم کوعالمی نمبر 69 ہانگ کانگ ہنری لیونگ کے خلاف0-3 سے فتح ملی۔