حکومت کا ادویہ کی قیمتوں میں 18فیصد اضافے کا فیصلہ

وزارت نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز اور ایسوسی ایشن کا اجلاس، 10 دن میں نوٹیفکیشن جاری ہوگا،ذرائع


Online November 19, 2013
وزارت نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز اور ایسوسی ایشن کا اجلاس، 10 دن میں نوٹیفکیشن جاری ہوگا،ذرائع. فوٹو : فائل

حکومت کی جانب سے ادویہ کی قیمتوں میں 18فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

جس کا جلد باقاعدہ نوٹیفکیشن اور اعلان متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق فارما سیوٹیکل ایسوسی ایشن کی طرف سے نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کی وزارت سے طویل عرصہ سے مطالبہ کیا جارہا تھا کہ ادویہ کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے۔ پیرکو بھی وزارت اور ایسوسی ایشن کے حکام کا اجلاس ہوا جس میں ادویات کی قیمتوں میں اٹھارہ فیصد اضافے تک اتفاق کیا گیا۔



ایسوسی ایشن کے رہنما جاوید اکبر نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت نے ادویہ کی قیمتوں میں 18 فیصد اضافے پر اتفاق کیا ہے تاہم اس کیلیے وزارت نے 10 روز کا وقت مانگا ہے جس میں حکومت باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کریگی۔انھوں نے کہا کہ 2000سے اب تک دواؤں کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا جبکہ اس دوران دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوا۔

مقبول خبریں