جوفرا آرچر سے بہت زیادہ بولنگ کروانے کا الزام مسترد

انگلینڈ کی جانب سے کھیلنے سے قبل بھی انھوں نے بہت زیادہ کرکٹ کھیلی، روٹ


Sports Desk February 10, 2020
انگلینڈ کی جانب سے کھیلنے سے قبل بھی انھوں نے بہت زیادہ کرکٹ کھیلی، روٹ

انگلش ٹیسٹ کپتان جوئے روٹ نے فاسٹ بولر جوفرا آرچر سے بہت زیادہ بولنگ کرنیکا الزام رد کردیا ہے۔

مختلف حلقوں کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ گذشتہ برس ورلڈ کپ سے کچھ پہلے ڈیبیو کرنیوالے آرچر کو مسلسل کھلایا گیا جس سے وہ کہنی کے اسٹریس فریکچر کا شکار ہوئے۔ جس پر روٹ کا کہنا تھا کہ ان سے حد سے زیادہ بولنگ کرائی گی، انگلینڈ کی جانب سے کھیلنے سے قبل بھی انھوں نے بہت زیادہ کرکٹ کھیلی، اپنے مختصر کیریئر میں انھوں نے جو کامیابیاں سمیٹیں ان پر فخر ہونا چاہیے۔

مقبول خبریں