دکی میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 کان کن جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 12 فروری 2020
جاں بحق ہونے والوں میں 3 بھائی بھی شامل ہیں، مائنز حکام۔  فوٹو : فائل

جاں بحق ہونے والوں میں 3 بھائی بھی شامل ہیں، مائنز حکام۔ فوٹو : فائل

دکی: کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے تین بھائیوں سمیت 4 کانکن جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے تین بھائیوں سمیت 4 کانکن جاں بحق ہوگئے، مائنز حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے 5 گھنٹے بعد لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ جاں بحق کان کنوں کا تعلق تحصیل مسلم باغ سے ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔