یہ آزمائش کا دور پھر بھی عوام کو ریلیف پیکیج دیا، صدر عارف علوی

نمائندگان ایکسپریس / ایجنسیاں  جمعرات 13 فروری 2020
پاکستان میں حالات سازگار ہو رہے ہیں اور آج دنیا یہاں سرمایہ کاری کرنے کیلیے تیار ہے، ڈاکٹر عارف علوی۔
فوٹو:فائل

پاکستان میں حالات سازگار ہو رہے ہیں اور آج دنیا یہاں سرمایہ کاری کرنے کیلیے تیار ہے، ڈاکٹر عارف علوی۔ فوٹو:فائل

سیالکوٹ /  اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ یہ آزمائش کا دور ہے لیکن اس کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ریلیف پیکیج دیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالات سازگار ہو رہے ہیں اور آج دنیا یہاں سرمایہ کاری کرنے کیلیے تیار ہے، ہمیں خود بھی اس کی تیاری کرنا ہو گی۔ صنعتوں کے فروغ کیلئے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا ہو گا، کامیاب جوان پروگرام اپنی شفافیت اور افادیت کے لحاظ سے اس حوالہ سے سودمند ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں عمران خان جیسا دیانتدار وزیراعظم لیڈر ہے، یہ آزمائش کا دور ہے لیکن اس کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے10ارب روپے کا پیکیج دیا ہے۔

سیالکوٹ میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنیکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پروگرام میں شفافیت قابل ستائش ہے، بغیر سفارش کے قرضے دیئے جا رہے ہیں۔ یہ پروگرام میرٹ، مقابلے کی فضاء اور بہترین کارکردگی دکھانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ پاکستان میں باصلاحیت افرادی قوت موجود ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔