مصر میں خود کش بمبار نے فوجی قافلے سے گاڑی ٹکرادی 10 اہلکار ہلاک 35 زخمی

خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سنائی کےعلاقے العریش سے گزرنے والے فوجی قافلے سے ٹکرادی،حکام


AFP November 20, 2013
اگست میں بھی سنائی کے علاقے رفاe میں فوجی قافلے پر حملے میں 25 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ فوٹو: فائل

مصر کے جزیرہ نما شہر سنائی میں خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی فوجی قافلے سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 10 فوجی ہلاک اور35 افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فوجی حکام کا کہنا تھا کہ ایک خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سنائی کےعلاقے العریش سے گزرنے والے فوجی قافلے سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 10 اہلکار موقع پر ہی ہلاک جبکہ 35 زخمی ہو گئے، امدادی ٹیموں کے فوجی اہلکاروں نے زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے جہاں متعدد اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اگست میں بھی سنائی کے علاقے رفاہ میں فوجی قافلے پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 25 اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

مقبول خبریں