جامعہ کراچی 2طلبا تنظیموں میں تصادم 4طالب علم زخمی

تصادم کے باعث یونیورسٹی میں بھگدڑمچ گئی، رینجرزنے دونوں طلبہ تنظیموں کے کئی کارکنان کوحراست میں لے لیا


Staff Reporter November 21, 2013
تصادم کے بعد رینجرزکی جانب سے دونوں طلبہ تنظیموں کے کئی کارکنان کوحراست میں لے لیا گیا۔ فوٹو: فائل

جامعہ کراچی میں 2طلبا تنظیموں کے مابین تصادم میں کم از کم 4طلبا زخمی ہوگئے۔

تصادم اسلامی جمعیت طلبا اور پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے ایک گروپ کے درمیان ہواجس سے یونیورسٹی میں بھگدڑمچ گئی، طلبا خوف زدہ ہوگئے،تصادم محمود حسین لائبریری کے قریب ہوا،ایک طلبا تنظیم کے کارکنان نے دوسری طلبا تنظیم کے کارکنان پر پتھراؤشروع کردیاجس سے کم از کم 2طلبا کے سرپرچوٹیں آئیں جبکہ باقی طلبا کے بھی معمولی چوٹیں آئیں، قبل ازیں ایک طلبا تنظیم کی جانب سے دوسری طلبا تنظیم کے 2کارکنان کوتشددکانشانہ بنائے جانے کی اطلاع ملی تھی۔



تصادم کے بعد رینجرزکی جانب سے دونوں طلبہ تنظیموں کے کئی کارکنان کوحراست میں لے لیا گیا، جامعہ کراچی کے سیکیورٹی ایڈوائزرپروفیسرڈاکٹرخالد عراقی کے مطابق بعددوپہرصورتحال پرقابو پالیا گیا تھا جبکہ ایوننگ پروگرام کی کلاسز بھی معمول کے مطابق ہوئیں، واضح رہے کہ موجودہ وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمد قیصرکی سربراہی میں جامعہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں کافی بہتر ہے اورخال خال ہی کسی تصادم کی اطلاعات موصول ہوتی ہے۔

مقبول خبریں