سندھ یونیورسٹی کی طالبہ کو ہراساں کرنے پر پوائنٹ ڈرائیور پر مقدمہ

سندھ یونیورسٹی کے انچارج ٹرانسپورٹ رحمت الله شر نے پوائنٹ بس کے ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے


ویب ڈیسک February 14, 2020
ایف آئی آر میں طالبہ کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کی دفعات شامل فوٹوفائل

سندھ یونیورسٹی کی طالبہ کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے پر پوائنٹ بس کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ یونیورسٹی کے شعبہ کمیونیکیشن ڈیزائن کی طالبہ اقراء شیخ کو پوائنٹ بس ڈرائیور کی جانب سے ہراساں کیے جانے اوردھمکیاں دینے کے خلاف یونیورسٹی کے انچارج ٹرانسپورٹ رحمت اللہ شر نے پوائنٹ کے ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں طالبہ کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کی دفعات شامل ہیں۔