- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
- کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل
- انوار الحق کاکڑ، ایمل ولی بلوچستان سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
- کولیسٹرول قابو کرنیوالی ادویات مسوڑھوں کی بیماری میں مفید قرار
- تکلیف میں مبتلا شہری کے پیٹ سے زندہ بام مچھلی برآمد
خدا ترکی اورپاکستان کو آباد رکھے، حمزہ علی عباسی
کراچی: حمزہ علی عباسی نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی پاکستان آمد کے موقع پرکہا ہے کہ خدا ترکی اور پاکستان کو آباد رکھے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کی پاکستان آمد کے موقع پر حمزہ علی عباسی نے وزیراعظم عمران خان اوررجب طیب اردوان کی تصویرسوشل میڈیا پر شیئر کی اور پاک ترک دوستی کے حوالے سے لکھا ’’پاک ترک دوستی اس حقیقت کی بہترین اور اعلیٰ مثال ہے کہ تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ مجھے ترک صدر اور عمران خان سے بہت امیدیں ہیں۔ خدا انہیں اپنے کام میں مخلص رکھے، ان کی رہنمائی اور مدد کرے۔ خدا ترکی اور پاکستان کو آباد رکھے۔‘‘
https://twitter.com/iamhamzaabbasi/status/1228218773640896514
یہ بھی پڑھیں: کشمیر ہمارے لیے وہی حیثیت رکھتا ہے جو پاکستان کے لیے ہے، ترک صدر
واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔ ترک صدر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دل چھونے والا خطاب کیا اورپوری دنیا کو پاک ترک دوستی کے حوالے سے مضبوط پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بھرپور تعاون اور حمایت کا یقین دلاتا ہوں۔ ہم پاکستانیوں سے محبت نہیں کریں گے تو کس سے کریں ہمارا پاکستان کے ساتھ دل کا رشتہ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔