عدالت نے وکیل کے قاتل کو سزائے موت سنا دی

کورٹ رپورٹر  ہفتہ 15 فروری 2020
دوسرے مجرم حمیدکوعدالت نے عمرقیدسنائی،3ملزم اشتہاری قراردیے گئے تھے
 (فوٹو : فائل)

دوسرے مجرم حمیدکوعدالت نے عمرقیدسنائی،3ملزم اشتہاری قراردیے گئے تھے (فوٹو : فائل)

کراچی:  انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے وکیل عامرمنصوب کے والد قانون دان منصوب قریشی قتل کیس میں ایم کیو ایم کے کارکن مجرم عظمت عرف ولی کو سزائے موت کا حکم سنادیا عدالت نے دوسرے مجرم عبدالحمید عرف پپو کو عمر قید کی سزا سنادی۔

کراچی سینٹرل جیل کے انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے وکیل عامر منصوب کے والد قانون دان منصوب قریشی قتل کیس کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ایم کیوایم کارکن مجرم عظمت عرف ولی کو سزائے موت سنادی اور دوسرے مجرم عبدالحمید عرف پپو کو عمر قید کی سزا سنادی، عدالت نے ایم کیو ایم کے 3 کارکن ملزمان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

اشتہاری ملزمان میں عبدالوہاب، ناصر اور شہزاد شامل ہیں،مجرموں نے ساتھیوں کے ساتھ 15 ستمبر 2001 کو آرام باغ میں قانون دان منصوب قریشی کوقتل کردیا تھا، ملزمان کو رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔