- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
پیسرز کی فٹنس پر شکوک کے بادل چھٹ گئے
لاہور: حسن علی اور نسیم شاہ کی فٹنس پر چھائے شکوک کے بادل چھٹ گئے، پی سی بی کے میڈیکل پینل نے دونوں بولرز کوکلیئرنس دے دی۔
حسن علی کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں بحالی فٹنس کا پروگرام مکمل کرنے کیلیے پریکٹس کے دوران پسلیوں میں فریکچر کی شکایت سامنے آئی، یوں انھیں مزید میدانوں سے دور رہنا پڑا۔
فٹنس کی بحالی کے طویل عمل سے گزرنے کے بعد حسن علی بنگلادیش سے سیریز کی تیاری کرنے والے منتخب قومی کرکٹرز کے ساتھ بولنگ پریکٹس بھی کرتے رہے، مگر مسابقتی کرکٹ سے دور رکھا گیا۔
دوسری جانب نسیم شاہ بنگلادیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے میں تو کامیاب ہوئے لیکن پسلیوں میں تکلیف محسوس کرنے پر احتیاط برتتے ہوئے انھیں میدان میں اتارنے سے گریز کیا گیا تھا۔ بعد ازاں اسکین میں کوئی سنگین مسئلہ سامنے نہیں آیا تاہم انھیں آرام کاکہا گیا تھا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق فٹنس کا جائزہ لیتے ہوئے میڈیکل پینل نے انھیں مکمل طور پر فٹ قرار دے دیا ہے، دونوں 20فروری سے شروع ہونے والی پی ایس ایل 5کے دوران ایکشن میں نظر آئیں گے۔
یاد رہے کہ سینئر پیسر حسن علی پشاور زلمی جبکہ نسیم شاہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں شامل ہیں، دونوں سے فرنچائز ٹیموں کی بلند توقعات وابستہ ہیں،عمدہ کارکردگی انھیں رواں سال اکتوبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کا پروانہ دلا سکتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔