کرکٹ جنٹلمین گیم نہیں رہا، جونیئر پلیئرز کے جھگڑنے پر کپیل دیو برہم

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 15 فروری 2020
کرکٹ بورڈز کو سخت اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ دوبارہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں، سابق بھارتی کپتان۔ فوٹو : فائل

کرکٹ بورڈز کو سخت اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ دوبارہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں، سابق بھارتی کپتان۔ فوٹو : فائل

نئی دہلی: سابق بھارتی کپتان کپیل دیو نے انڈر19 ورلڈ کپ کے دوران بھارتی اور بنگلادیشی پلیئرز کے درمیان جھگڑے کو مایوس کن قرار دیا۔

کپیل دیو کا کہنا ہے کہ کرکٹ اب جنٹلمین گیم نہیں رہا، اس معاملے پر 2 بھارتی اور 3 بنگلادیشی کھلاڑیوں کو پہلے ہی مختلف نوعیت کی سزائیں دی جاچکی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جو کچھ اس میچ کے بعد ہوا وہ تباہ کن تھا، کرکٹ بورڈز کو سخت اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ دوبارہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔