راولپنڈی میں ڈمپر ڈرائیور کی غفلت نے 5 افراد کی جان لے لی، کئی زخمی

ویب ڈیسک  ہفتہ 15 فروری 2020
حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق پنڈی گھیب سے ہے فوٹو: فائل

حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق پنڈی گھیب سے ہے فوٹو: فائل

 راولپنڈی: پنڈی گھیپ کے قریب ڈمپر اور مسافر وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 11 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی سے پنڈی گھیب آنے والی مسافر وین فتح جنگ راولپنڈی روڈ پر ڈمپر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق جب کہ 11 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال فتح جنگ منتقل کیا گیا جہاں سے 5 شدید زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینسوں میں راولپنڈی بھجوایا دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق پنڈی گھیب سے ہے۔ ڈمپر ڈرائیور کی غفلت اور غلط کراسنگ کی وجہ سے ڈمپر سامنے سے آنے والی ہائی ایس پر چڑھ دوڑا۔ ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے ، جس کی تلاش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔