- دوسرا ون ڈے: بھارت نے آسٹریلیا کا بھرکس نکال دیا، 400 رنز کا ہدف
- بلغاریہ کے انٹرنیشنل پارک کا ایک گوشہ فلسطین کے نام سے منسوب
- گلوبل ویٹرنز کپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح
- بھارت نے کینیڈین شہریوں کیلئے ویزوں کا اجرا معطل کردیا
- عمران خان کے بغیر بھی انتخابات ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم
- ایران میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں داعش کے 28 ارکان گرفتار
- ہوائی جہاز میں دوران سفر ’سورہی‘ خاتون مسافر مُردہ نکلیں
- کراچی اور لاہور میں طیاروں کو جی پی ایس سگنلز ملنے میں دشواری
- محمد آصف کی تنقید کے بعد بابراعظم کے والد کا ردعمل بھی آگیا
- سندھ میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ
- ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں کون ہوں گی؟ ہاشم آملہ نے بتادیا
- نواب شاہ ؛ بجلی چوری میں معاونت پر دو ایس ڈی اوز اور دو لائن مین معطل
- لوگ جسمانی صحت سے زیادہ ذہنی صحت کے لیے ورزش کرتے ہیں، سروے
- ٹِک ٹاک نے گوگل سرچ کی آزمائش شروع کر دی
- معلم کے تشدد سے زخمی ہونے والا زیرِعلاج لڑکا دم توڑ گیا
- اسلام آباد ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے 5 دن کیلیے بند رہے گا
- بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری؛ 18 روز کے دوران 3674 مقدمات درج
- کالج سے بیدخلی کا چھپانے کیلیے ماں کو قتل کرنے والی طالبہ پر فرد جرم عائد
- کراچی میں طیاروں پر لیزر لائٹس مارنے کے واقعات میں پھر اضافہ
- الیکشن سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ دیکھ رہا ہوں، منظور وسان
ماہرہ اور فہد کی ’’قائداعظم زندہ باد‘‘ ریلیز سے قبل ہی بلاک بسٹر قرار

فہد اور ماہرہ کے مداح فلم کی شوٹنگ ختم ہونے کا سن کر نہ صرف پرجوش ہیں بلکہ فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں فوٹوفائل
کراچی: ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی فلم ’’قائداعظم زندہ باد‘‘ رواں برس کی بڑی فلموں میں سے ایک قرار دی جارہی ہے اور لوگ اس فلم کا اتنی بے چینی سے انتظار کررہے ہیں کہ اسے ریلیز سے قبل ہی بلاک بسٹر قرار دے دیا۔
فہد مصطفیٰ اورماہرہ خان کا شمار پاکستان کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے دونوں کئی کامیاب فلموں میں کام کرچکے ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں نے ایک ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کیا لہذا جب فلم’’قائد اعظم زندہ باد‘‘کا اعلان کیا گیا تو لوگ بے تابی سے اس فلم کا انتظار کرنے لگے۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان نے فہد مصطفیٰ کو ’’ہاں‘‘کردی
گزشتہ روز ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا کہ مسلسل 3 ماہ کی شوٹنگ کے بعد بالآخر شوٹنگ کا اختتام ہوا۔ اس کے ساتھ ہی جہاں ماہرہ خان نے فلم کے ایک سین کی تصویر شیئر کی وہیں فہد مصطفیٰ نے ہدایت کارنبیل قریشی کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ تھکے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ فہد مصطفیٰ نے بتایا کہ مسلسل 3 مہینے تک شوٹنگ کرنے کے بعد ہماری حالت ایسی ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 2020 میں پاکستانی سینما میں کونسی فلموں کا میلہ سجے گا؟
فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کے مداح فلم کی شوٹنگ ختم ہونے کا سن کر نہ صرف پرجوش ہیں بلکہ فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ اریبہ نامی خاتون نے لکھا سال کی سب سے بڑی فلم کی شوٹنگ اپنے اختتام کو پہنچی۔ میں اپنی خوشی اور بے چینی کو لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی۔ یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوگی انشااللہ اس کے ساتھ ہی اریبہ نے فلم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
سویرا نامی خاتون نے بھی فہد مصطفیٰ اورماہرہ خان کی تصویر شیئر کی اور لکھا ایک اور بلاک بسٹر کا بے صبری سے انتظار ہے۔
واضح رہے کہ فلم’’قائداعظم زندہ باد‘‘میں فہد مصطفیٰ پہلی بار ایک پولیس انسپیکٹر کا کردار نبھارہے ہیں فلم کو پاکستان کے کامیاب ترین ہدایت کار نبیل قریشی اور فضاعلی مرزا ڈائریکٹ اور پروڈیوس کررہے ہیں جب کہ یہ فلم’’فلم والا پکچر‘‘کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ کے حوالے سے فی الحال تفصیلات منظر عام پر نہیں آئی ہیں تاہم کہا جارہا ہے کہ یہ فلم رواں سال عید الفطر یا عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔