- جرمنی میں نوجوان نے ٹرینوں کو ہی اپنا گھر بنا لیا
- واٹس ایپ کا چیٹ کی حفاظت کے لیے نئے فیچر پر کام جاری
- چہرے کے تاثرات سے ڈپریشن کا پتہ لگانے والی ایپ متعارف
- پاکستان کے حملے جوابی کارروائی تھی، طالبان اپنی سرزمین سے حملے روکیں، امریکا
- اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری بار پی ایس ایل چیمپئن بن گئی
- پی اسی ایل9 فائنل؛ امریکی قونصل جنرل کی گاڑی کو نیشنل اسٹیڈیم کے دروازے پر حادثہ
- کچلاک میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا
- بھارت سے چیمپئنز ٹرافی پر مثبت تاثر سامنے آیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- آئی ایم ایف کو سیاست کےلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے، فیصل واوڈا
- چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کیلیے ’انٹرنیشنل وومن آف کریج‘ ایوارڈ
- پاکستان اور آئی ایم ایف میں کچھ چیزوں پر اتفاق نہ ہوسکا، مذاکرات میں ایک دن توسیع
- پاور سیکٹر کا گردشی قرض تین ہزار ارب سے تجاوز کرگیا
- موٹر سائیکل چوری میں ملوث 12 سے 17 سالہ چار لڑکے گرفتار
- جوگنگ کے سبب لوگوں کا مزاج مزید غصیلا ہوسکتا ہے، تحقیق
- متنازع بیان دینے پر شیر افضل مروت کی کور کمیٹی سے معذرت
- امریکی سفیر کی صدر مملکت اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقاتیں
- پی ٹی آئی نے اسلام آباد انتظامیہ سے جلسے کی اجازت مانگ لی
- کراچی میں منگل کو موسم گرم، بدھ کو صاف و جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی
- انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا
- دنیا کے انتہائی سرد ترین خطے میں انوکھی ملازمت کی پیشکش
فہد مصطفیٰ پر سگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصویر شیئر کرنے پر تنقید
کراچی: اداکار فہد مصطفیٰ کو سگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
فہد مصطفیٰ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سگریٹ پیتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’’ہنزہ کی ٹھنڈ اور ہم‘‘۔ تاہم فہد مصطفیٰ کو سگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے۔
اداکار یاسر حسین نے لکھا فہد مصطفیٰ آپ پاکستان کے سپر اسٹار ہیں، اسموکنگ کو پروموٹ نہ کریں۔ یاسر حسین کے علاوہ دیگر صارفین نے بھی سگریٹ نوشی کو پروموٹ کرنے پر فہد مصطفی کو آڑے ہاتھوں لیا۔
عافیہ بلاگ نامی اکاؤنٹ سے لکھا گیا فہد مصطفیٰ آپ اچھے لگ رہے ہیں لیکن مہربانی کرکے سگریٹ کو گلیمرائز نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ اور فہد کی فلم ریلیز سے قبل ہی بلاک بسٹر قرار
دیوا میگزین نامی اکاؤنٹ سے لکھا گیا یاسر حسین نے فہد مصطفیٰ سے درخواست کی ہے کہ اسموکنگ کی سوشل میڈیا پر تشہیر نہ کریں کیونکہ آپ کو بہت سارے لوگ فالو کرتے ہیں اور آپ کا یہ عمل دوسروں پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ اور یہ ان لوگوں کے لئے ایک برے رواج کو فروغ دے سکتا ہے جو سگریٹ نوشی نہیں کرتے۔
ثمرین منصور نامی خاتون نے فہد مصطفیٰ کو مشورہ دیا کہ اسموکنگ اچھی عادت نہیں ہے۔ اسی طرح دیگر لوگوں کی جانب سے بھی فہد مصطفیٰ کے اس عمل کی مذمت کی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔