سندھ ہائی کورٹ نے دہری شہریت کیس میں رحمان ملک کو حاضری سے مستثنیٰ قرار دیدیا

سابق وزر داخلہ ہونے کی حیثیت سے بار بار دھمکیاں مل رہی ہیں، رحمان ملک کا درخواست میں مؤقف


Online November 21, 2013
سابق وزر داخلہ ہونے کی حیثیت سے بار بار دھمکیاں مل رہی ہیں، رحمان ملک کا درخواست میں مؤقف۔ فوٹو: فائل

سندھ ہائی كورٹ نے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک كو دہری شہریت كیس میں حاضری سے ایک پیشی كے لیے استثنیٰ دے دیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ہائی كورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں بطور سابق وزیر داخلہ ہونے کی حیثیت سے مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں اور وہ سیكیورٹی وجوہات كی بنا پر بار بار سماعت کے لئے عدالت میں حاضر ہونے سے قاصر ہیں لہٰذا ان كو کیس کی سماعت کے لئے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے رحمان ملک کو کیس کی اگلی سماعت میں حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔

مقبول خبریں