پشاور زلمی نے پی ایس ایل سے قبل مداحوں کے دل جیت لیے

ویب ڈیسک / زبیر نذیر خان  پير 17 فروری 2020
ہیڈکوچ محمد اکرم اور حسن علی کی چائے ڈھابے پر مداحوں سے گپ شپ

ہیڈکوچ محمد اکرم اور حسن علی کی چائے ڈھابے پر مداحوں سے گپ شپ

 کراچی: پشاور زلمی کی ٹیم نے چائے کے ڈھابے پر مداحوں سے گپ شپ سے ان کے دل جیت لیے۔

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن سے قبل جہاں ٹیمیں کراچی میں تیاریوں میں مصروف ہیں، وہیں شہرقائد میں مداحوں کو بھی اپنے قومی ہیروز سے ملنے کا موقع مل رہا ہے۔

پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم اور فاسٹ بولر حسن علی اچانک نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے پریکٹس ایریا کے قریب قائم چائے ڈھابے پر پہنچے اور وہاں بیٹھے مداحوں کے ساتھ کپ شپ لگائی اور ان کی خواہش پر کھانا بھی کھایا جب کہ مداحوں نے بھی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خوب سیلفیاں بنائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔