3 روزہ پرسکون کراچی فیسٹیول کا افتتاح آج وزیراعلیٰ کرینگے

فیسٹیول میں آرٹ شوز، ڈراماٹک ریڈنگز،اسٹوری ٹیلنگ اور صوفیانہ موسیقی پیش کی جائیگی


Staff Reporter November 22, 2013
پروگرامز اور سیشنز آرٹس کونسل، نیشنل اکیڈمی آف پر فارمنگ آرٹس اور کینٹ اسٹیشن میں ہوں گے ۔فوٹو:فائل

آرٹس کونسل کراچی، نیشنل اکیڈمی آف پر فارمنگ آرٹ (ناپا) اور کینٹ اسٹیشن کے اشتراک سے ہونے والی 3 روزہ پرسکون کراچی فیسٹیول کا افتتاح وزیر اعلٰی سندھ قائم علی شاہ آج 22 نومبر سہ پہر 3 بجے آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں کریں گے۔

جو 24 نومبرتک جاری رہے گا، فیسٹیول کے دوران مختلف نوعیت کے پروگرامز اور سیشنز آرٹس کونسل، نیشنل اکیڈمی آف پر فارمنگ آرٹس اور کینٹ اسٹیشن میں ہوں گے ۔



جس میں کراچی کی اہمیت اورامن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف موضوعات پر مقالے اور مضامین بھی پیش کیے جائیں گے ساتھ ہی ساتھ آرٹ شوز، ڈراماٹک ریڈنگز، اسٹوری ٹیلنگ اور صوفیانہ موسیقی کا اہتمام کیا گیا ہے، فیسٹیول شہر میں بد ترین بد امنی کے باعث خوف کے شکار لوگوں کو باہر نکالنے کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔