- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
- کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل
- انوار الحق کاکڑ، ایمل ولی بلوچستان سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب
ٹیموں کو فکسنگ سے بچنے کا سبق یاد دلایا جانے لگا
کراچی: پی ایس ایل میں شریک ٹیموں کو فکسنگ سے دور رہنے کا سبق یاد دلایا جانے لگا۔
پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن جمعرات کو شروع ہوگا، اس سے قبل ٹیموں کو اینٹی کرپشن لیکچرز دینے کے سلسلے کا آغاز ہوگیا ہے، گذشتہ روز لاہور میں قلندرز اور ملتان سلطانز کے کھلاڑی و سپورٹ اسٹاف اس میں شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر نے دونوں ٹیموں کوکرپشن کے نقصانات کا سبق یاد دلایا، انھوں نے شرکا کو بتایا کہ بورڈ کا اینٹی کرپشن کوڈ ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے، اسے پڑھ کر اندازہ ہو جائے گا کہ منفی عناصر سے دور رہنا کتنا ضروری ہے۔
سلمان نصیر نے پلیئرز کو مشکوک افراد سے ملاقات اور تحائف وصول کرنے سے بھی گریز کرنے کا کہا، دونوں فرنچائزز کو پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیسنز اینڈ اسپورٹس سائنسز ڈاکٹر سہیل سلیم نے ڈوپنگ پر لیکچر بھی دیا۔ ایونٹ میں شریک دیگر ٹیموں کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے اینٹی کرپشن لیکچرز بدھ کو کراچی میں ہوں گے۔
دوسری جانب انٹیگریٹی افسران نے بھی ٹیموں کو جوائن کرنا شروع کر دیا، تمام کا تعلق پاکستان سے ہی ہے، پی سی بی ترجمان کے مطابق ان سب کا تقرر اشتہار دینے کے بعد کیا گیا،چونکہ یہ پاکستان کا ڈومیسٹک ایونٹ ہے اس لیے آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ شامل نہیں ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔