معروف کامیڈین عمر شریف کی بیٹی انتقال کرگئیں

ویب ڈیسک  منگل 18 فروری 2020

حرا عمر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں بننے والے اپنے والد عمرشریف کے اسپتال ’ماں‘ کی ایڈ منسٹریٹر تھیں۔

حرا عمر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں بننے والے اپنے والد عمرشریف کے اسپتال ’ماں‘ کی ایڈ منسٹریٹر تھیں۔

 لاہور: پاکستانی کامیڈین عمر شریف کی بیٹی گردوں میں انفیکشن کے مرض کے باعث انتقال کرگئیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کامیڈین اور اسٹیج اداکارعمرشریف کی 20 سالہ بیٹی حنا شریف گردوں میں انفیکشن کے مرض کے باعث لاہورکے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھیں جہاں وہ جانبرنہ ہوسکیں۔

دوسری جانب عمر شریف امریکی شہرہیوسٹن میں پروگرام میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے تاہم وہ وطن واپس آرہے ہیں۔

حنا عمر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں بننے والے اپنے والد عمرشریف کے اسپتال ’ماں‘ کی ایڈ منسٹریٹر تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔