اسلام آباد یونائیٹڈ کا ترانہ جاری، کراچی کے مال میں تقریب کا انعقاد

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 19 فروری 2020
منعقدہ تقریب میں شاداب خان، آصف علی، فہیم اشرف، ظفرگوہر، موسیٰ خان ودیگرموجود تھے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

منعقدہ تقریب میں شاداب خان، آصف علی، فہیم اشرف، ظفرگوہر، موسیٰ خان ودیگرموجود تھے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

کراچی:  2 مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 5 کے موقع پراپنا ترانہ جاری کردیا۔

کراچی کے ایک شاپنگ مال میں منعقدہ تقریب میں شاداب خان، آصف علی، فہیم اشرف، ظفرگوہر، موسیٰ خان ودیگرموجود تھے، 3 منٹ دورانیے پر محیط ترانے میں ’سوچ‘ بینڈ نے فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

شاداب خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم تیسری مرتبہ ٹائٹل جیتنے کے لیے پُرعزم ہیں، پی ایس ایل5پاکستان کرکٹ کو نیا رنگ دے گی،مکمل طورپرپاکستان میں ہونا خوش آئند ہے، لیگ میں دلچسپ مقابلے ہوں گے، کراچی والے خاص طور پرکرکٹ کے حوالے سے بہت پُرجوش ہیں، کرکٹ کے مداحوں نے امید ظاہر کی کہ اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریگی۔

اس موقع پرشائقین کرکٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی شرٹس تقسیم کی گئیں جبکہ مداحوں نے کرکٹرزکے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔