سب سے بڑا قومی پرچم، 2 پاکستانی لڑکیوں نے گینز بک آف ریکارڈ کے2 ریکارڈ اپنے نام کر لیے

آئی این پی  پير 24 فروری 2020
پاکستانی پرچم کی لمبائی 89 میٹر ہے جس کو کوئل پیپر سے تیار کیا گیا۔ فوٹو: فائل

پاکستانی پرچم کی لمبائی 89 میٹر ہے جس کو کوئل پیپر سے تیار کیا گیا۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستانی لڑکیوں نے دنیا کا سب سے بڑا پرچم تیار کر کے سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالا جبکہ گینز بک آف ریکارڈ کے دو ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیے۔

ام رباب اور ام حبیبہ نے پاکستان کا نام دنیا بھر میں بلند کر دیا۔ ام رباب اور ام حبیبہ نے اگست 2019 میں سب سے بڑا قومی پرچم تیار کرکے بھارت سمیت کئی ممالک کے ریکارڈ توڑ دیئے۔

اس پاکستانی پرچم کی لمبائی 89 میٹر ہے جس کو کوئل پیپر سے تیار کیا گیا۔اس کی تیاری میں 50 دن لگے۔ پاکستان کی ہونہار بیٹیوں نے لمبے ترین پرچم کی کیٹگری میں گینز آف بک کے دو ریکارڈ اپنے نام کیے ۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔