اسٹیون اسمتھ نے ویرات کوہلی سے ٹاپ ٹیسٹ بیٹسمین کا اعزاز چھین لیا

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 27 فروری 2020
پاکستان کے بابر اعظم بدستور پانچویں پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں۔ فوٹو : فائل

پاکستان کے بابر اعظم بدستور پانچویں پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں۔ فوٹو : فائل

 دبئی:  آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ نے ایک بار پھر بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے ٹاپ ٹیسٹ بیٹسمین کا اعزاز چھین لیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں صرف 21 رنز بنانے والے کوہلی دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ کین ولیمسن کی تیسرے نمبر پر ترقی نے آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کو چوتھے نمبر پر جانے پر مجبور کردیا، پاکستان کے بابر اعظم بدستور پانچویں پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں۔

زمبابوے سے میچ میں ڈبل سنچری بنانے والے مشفیق الرحیم 5 درجے ترقی پاکر 20 ویں نمبر پر آگئے۔ بولرز میں 8 درجے ترقی نے نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤدی کو چھٹے نمبر پر پہنچا دیا، ٹاپ پر پیٹ کمنز موجود ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔