- بشریٰ بی بی کا شفا انٹرنیشنل اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
پاکستانی لوگ بہت مہمان نواز اور ملنسار ہیں، گریک چیپل
لاہور: سابق آسٹریلوی کپتان گریک چیپل لاہور پنچ گئے۔
ماضی کے معروف بلے باز اور کپتان نے شاہ فیصل گراونڈ کا دورہ کیا، سابق آسٹریلوی کپتان نے عاشق حسین قریشی کی یاد میں ہونے والے ٹورنامنٹ کا میچ دیکھا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ لاہور آکر بہت خوشی ہوئی، یہاں آکر ماضی کی یادیں تازہ ہو گئیں۔ پاکستانی لوگ بہت مہمان نواز اور ملنسار ہیں۔
گریک چیپل نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ سے بہت پیار کرنے والے ہیں، یہاں کھیلنے کا ہمیشہ مزہ آیا، ویٹرن کرکٹرز کو کھیلتا دیکھ کر بہت اچھا لگا ہے۔ عاشق حسین قریشی کرکٹ سے محبت کرنے والی شخصیت تھے۔
گریک چیپل نے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے صاحبزادے رحمان قادر سے بھی ملاقات کی ان سے عبدالقادر کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عبدالقادر بلاشبہ ایک عظیم کرکٹر اور بڑے انسان تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔