جامعہ کراچی علمی سرقے میں ملوث پروفیسرکو صدر شعبہ مقررکرنیکی سفارش

سینڈیکیٹ اجلاس میں پروفیسر زوجیانگ کو ڈاکٹریٹ کی سند دینے کی منظوری دی جائیگی


Staff Reporter November 26, 2013
پروفیسرجلال الدین نوری کو سابق شیخ الجامعہ ڈاکٹر پیرزادہ قاسم کے دور میں سینڈیکیٹ نے علمی سرقے کے الزام میں معطل کردیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے علمی سرقے کے الزام میں معطل کیے گئے پروفیسرجلال الدین نوری کو شعبہ اسلامک لرننگ کا چیئرمین مقررکرنے کیلیے ان کا نام صدر شعبہ کے امیدواروں میں شامل کرکے سینڈیکیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرلیا ہے۔

پروفیسرجلال الدین نوری کو سابق شیخ الجامعہ ڈاکٹر پیرزادہ قاسم کے دور میں سینڈیکیٹ نے علمی سرقے کے الزام میں معطل کردیا گیا تھا، 30 نومبرکے سینڈیکیٹ کے اجلاس میں سیچوان یونیورسٹی کے صدر پروفیسرزوجیانگ کوان کی تعلیمی خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند دینے کی منظوری بھی دی جائیگی۔

مقبول خبریں