زلمی نے سیمی کو ہی ’’آرام‘‘ دیدیا، کپتان کا ڈھکے چھپے الفاظ میں شکوہ

نمائندہ خصوصی  منگل 3 مارچ 2020
میں نے سیکھا کہ آپ اس وقت تک ہی اہم ہوتے ہیں جب تک اپنا کردار ادا کرلیں، ڈیرن سیمی۔ فوٹو:فائل

میں نے سیکھا کہ آپ اس وقت تک ہی اہم ہوتے ہیں جب تک اپنا کردار ادا کرلیں، ڈیرن سیمی۔ فوٹو:فائل

 لاہور:  پشاور زلمی نے کراچی کنگز سے میچ میں کپتان ڈیرن سیمی کو ہی ’’آرام‘‘ دے دیا ویسٹ انڈین کرکٹر نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر ڈھکے چھپے الفاظ میں شکوہ بھی کردیا۔

گزشتہ روز راولپنڈی میں ٹیم کی قیادت وہاب ریاض نے کی، پاکستانیوں میں بے پناہ مقبول آل راؤنڈر کومیدان میں نہ اترنے کے فیصلے پر شائقین کو مایوسی بھی ہوئی۔

یاد رہے کہ پشاور زلمی کے پرستاروں کی بڑی تعداد خیبر پختونخوا سے بسوں میں سوار ہوکر راولپنڈی پہنچی تھی لیکن ڈیرن سیمی کو ایکشن میں نہیں دیکھ پائی۔

دوسری جانب ڈیرن سیمی نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر معنی خیز جملہ لکھا کہ ’’میں نے سیکھا کہ آپ اس وقت تک ہی اہم ہوتے ہیں جب تک اپنا کردار ادا کرلیں‘‘۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔