کم عمری میں محنت مزدوری کرنیوالے وارنر اب کروڑوں ڈالرز میں کھیلنے لگے

کھیل سے حاصل ہونے والی آمدنی سے ریئل اسٹیٹ پورٹ فولیو قائم کیا جہاں ان کی دولت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے


Sports Desk November 27, 2013
کھیل سے حاصل ہونے والی آمدنی سے ریئل اسٹیٹ پورٹ فولیو قائم کیا جہاں ان کی دولت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ فوٹو: فائل

کم عمری میں محنت مزدوری کرنے والے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر اب کروڑوں ڈالرز میں کھیل رہے ہیں۔

ایک وقت تھا جب وہ 12 ڈالر فی گھنٹے کے عوض ایک سپر اسٹور چین کے شیلفس میں سامان رکھا کرتے تھے مگر اب سالانہ 50 لاکھ ڈالر سے زائد کماتے ہیں، ڈیوڈ وارنر کوکرکٹ میں جھگڑالو سمجھا جاتا ہے مگر وہ کاروباری سوجھ بوجھ رکھتے ہیں، انھوں نے کھیل سے حاصل ہونے والی آمدنی سے ریئل اسٹیٹ پورٹ فولیو قائم کیا جہاں ان کی دولت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، وارنر اپنے والدین ہاورڈ اور لورین کے ساتھ رہتے اور اس بات کو یقینی بناچکے ہیں کہ انھیں دوبارہ محنت نہ کرنا پڑے۔ ہاورڈ کا کہنا ہے کہ کم عمری میں جب وارنر ہم سے جیب خرچ مانگتا تو ہمارے پاس اسے دینے کیلیے کچھ نہیں ہوتا تھا،جس پر وہ 15 برس کی عمر میں ہی محنت مزدوری کرنے لگ گیا، وہ نائٹ شفٹس میں کام کرتا اور میں اسے واپس گھر لاتا تھا، اس نے ہمارا سارا قرضہ اتار دیا، میرا بیٹا حقیقت میں نایاب ہے۔