پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ لاہور سے راولپنڈی منتقل

دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک کھیلا جائے گا


ویب ڈیسک November 10, 2026
(فوٹو: فائل)

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ لاہور سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ وینیو کی تبدیلی سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کر دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے میچ وینیو تبدیل کرنے کا فیصلہ لاہور میں سموگ کی بڑھتی ہوئی شدت کے باعث کیا گیا۔

واضح رہے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک کھیلا جائے گا۔