صبا قمر کی بھارتی گانے ناگن پر رقص کی ویڈیو وائرل

اداکارہ کی وائرل ویڈیو بیرون ملک سفر کے دوران بنائی گئی


ویب ڈیسک March 03, 2020
صبا قمر کی وائرل ویڈیو بیرون ملک سفر کے دوران بنائی گئی (فوٹو: فائل)

اداکارہ صبا قمر کی گاڑی میں بھارتی گانے پر رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ صبا قمر اکثر متنازع فوٹو شوٹ کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اب اُن کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ گاڑی کے اندر سفر کے دوران ایک بھارتی گانے پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B9RkYpunpUO/"]

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صبا قمر بھارتی گانے ناگن پر رقص کرر ہی ہیں اور ہر لفظ کے ساتھ رقص کرکے دکھا رہی ہیں۔ اداکارہ کی رقص کی یہ ویڈیو بیرون ملک سفر کے دوران بنائی گئی ہے۔

یہ پڑھیں: ''دو ٹکے کا فوٹوشوٹ''؛ صبا قمرپر بولڈ فوٹوشوٹ کرانے پر شدید تنقید

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نیلم منیر کی مشہور ترین گانے 'میرے رشک قمر' گانے پر رقص کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جسے انہوں نے دوستوں کی شرارت قرار دیا تھا۔