زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 16 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ

ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 18 ارب 86 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک March 05, 2020
سرکاری ذخائر 12 ارب 75 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو : فائل

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مزید 16 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مزید 16 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور سرکاری ذخائر 12 ارب 75 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 11 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کے زخائر موجود ہیں، اور ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 18 ارب 86 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 11 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کے زخائر موجود ہیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان