کراچی کے پوش علاقوں میں بے نامی رہائشی و کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی شروع

ایف بی آر نے طارق روڈ پر دو بے نامی پلاٹس کو عارضی طور پر منجمد کردیا


Ehtisham Mufti/ March 05, 2020
ایف بی آر بے نامی زون نے دو بے نامی پلاٹس کو عارضی طور پر منجمد کردیا۔ فوٹو:فائل

PESHAWAR: ایف بی آر نے شہر کے مہنگے علاقے طارق روڈ پر واقع ایک اور بے نامی جائیداد کا سراغ لگالیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے بے نامی زون تھری کراچی کی جانب سے شہر کے پوش علاقوں میں قائم بے نامی رہائشی و کمرشل عمارتوں اور اراضیوں کے خلاف بھی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف بی آر کے بے نامی زون تھری نے شہر کے مہنگے علاقے طارق روڈ پر واقع ایک اور بے نامی جائیداد کا سراغ لگالیا بے، ایف بی آر نامی زون نے طارق روڈ سے متصل پی ای سی ایچ ایس کے کمرشل ایریا میں پلاٹ نمبر 167 اور پلاٹ نمبر 168 کو بے نامی قرار دے دیا ہے۔

ایف بی آر کے بے نامی زون کے ذرائع کے مطابق دونوں پلاٹوں کو ملا کر رہائشی اور کمرشل پروجیکٹ بنایا گیا، پلاٹ نمبر 168 کا مبینہ مالک خواجہ کاشف حسن نیشنل سینٹر ہاؤسنگ بلاک 2 گلشن اقبال جب کہ پلاٹ نمبر167 کا مالک محمد یاسین نامی شخص مارکیٹ کوارٹرز میٹھادر کا رہائشی ہے، جنہیں بے نامی زون تھری کی جانب سے نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔

ایف بی آر بے نامی زون نے دونوں بے نامی پلاٹوں کو عارضی طور پر منجمد کردیا ہے اور اب بے نامی جائیداد کے مبینہ مالکان آئندہ احکامات تک کسی قسم کی خرید و فروخت نہیں کرسکیں گے۔

مقبول خبریں