گیس چولہوں کی آئی ٹی پی 300 فیصد بڑھا کر واپس لے لی گئی

درآمدکنندگان پریشان،کنسائنمنٹس کی کلیئرنس اور ڈیوٹی وصولی تعطل کا شکار۔


Ehtisham Mufti November 28, 2013
من پسندامپورٹرکونوازنے کی کوشش ہوئی یاڈائریکٹرویلیوایشن طریقہ کارسے لاعلم ہیں،ذرائع فوٹو : فائل

محکمہ کسٹمز کے ڈائریکٹریٹ ویلؤایشن کے ڈائریکٹرکی درآمدی مصنوعات کے لیے قانونی تقاضے پورے کیے بغیرمن مانے انداز میں ویلؤایسسمنٹ کے باعث ٹریڈ سیکٹر اضطراب سے دوچار ہوگیا ہے۔

متاثرہ درآمدکنندگان کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر کسٹمز ویلؤایشن نے کچھ عرصہ قبل اپنے اختیارات کاناجائزاستعمال کرتے مطلوبہ ریگولیشنزکو بالائے طاق رکھ کر ''گیس اسٹوبرنر''کی امپورٹ ویلؤمیں 300فیصداضافہ کردیا تھا لیکن حیرت انگیز طور پرمذکورہ ڈائریکٹرکسٹمز ویلؤایشن نے 7 ؤم بعد ہی''گیس اسٹوبرنر'' کی امپورٹ ویلؤکوپرانی شرح پر لانے کی ویلؤایشن رولنگ جاری کردی لیکن کسٹمز ویلؤایسسمنٹ میں ہونے والی اس من مانی کے سبب چولہوں کے درآمدی کنسائنمنٹس کی کلیئرنس اور مطلوبہ ٹیکس وڈؤٹؤں کی وصولیاں تعطل کا شکار ہوگئیں، نوکرشاہی کے اس طرز عمل سے ملک میں ٹیکس برائے جی ڈی پی تناسب نہیں بڑھ رہا جوٹریڈ کو سہولتیں فراہم کرنے کے بجائے انہیں مختلف حربوں سے پریشان کرنے کے درپے ہیں، ڈائریکٹرویلؤایشن کے ان من مانے اقدامات کے سبب ہرشعبے کے درآمدکنندگان میں اضطراب کی لہر پائی جارہی ہے۔

ذرائع نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ ڈائریکٹرکسٹمزویلؤایشن نے پاکستان کسٹمزایکٹ کی شق 25-Aکے تحت 7نومبر2013کو''گیس اسٹووبرنر'' اوراس کے پرزہ جات کی ویلؤایشن کے لیے رولنگ نمبر 607 کا اجرا کیا ۔



جس کے تحت ایک برنرکے حامل چولہے کی درآمدی ویلؤکو 5ڈالرفی ؤنٹ سے بڑھا کریکدم 20 ڈالر فی ؤنٹ، 2 برنرکے حامل چولہے کی درآمدی ویلؤ 8 ڈالرفی ؤنٹ سے بڑھا کر25ڈالر فی ؤنٹ، 3 برنرکے حامل چولہے کی درآمدی ویلؤ10ڈالرفی ؤنٹ سے بڑھاکر30ڈالر فی ؤنٹ اسی طرح 4 اور 5 برنر کے حامل چولہے کی درآمدی ویلؤ میں بھی 300 فیصد فی ؤنٹ تک کا اضافہ کردیاگیا لیکن دلچسپ امر یہ ہے کہ مذکورہ اضافے کے 7 ؤم بعد 13 نومبر 2013کواسی ڈائریکٹرکسٹمزویلؤایشن نے اپنی ہی ویلؤایشن رولنگ نمبر 607کوغلط قراردیتے ہوئے پرانی ویلؤ کے مطابق نئی ویلؤایشن رولنگ جاری کردی ۔

جس سے اس امر کی نشاندہی ہوتی ہے کہ ڈائریکٹرکسٹمز ویلؤایشن یا تو ویلؤایشن رولنگ کے اجرا کے طریقہ کار سے لاعلم ہیں یا پھر ایسے اقدامات کے ذریعے ٹریڈ سیکٹر کو ہراساں کرتے ہوئے کسی من پسند امپورٹر کو نوازنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس ضمن میں ڈائریکٹرجنرل ویلؤیشن سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے بتایاکہ ڈائریکٹر ویلؤ ایشن کی جانب سے گیس اسٹووبرنرکی اضافہ شدہ ویلؤایشن اور بعدازاں ویلؤایشن میں کمی سے وہ لاعلم ہیں لہٰذاویلؤایشن رولنگ ڈائریکٹرویلؤایشن نے اپنے طورپر جاری کی ہیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ ڈائریکٹرکسٹمزویلؤایشن نے گزشتہ ماہ بھی کاسمیٹکس، پیپر سمیت مختلف آئٹم کی ویلؤایشن رولنگ میں 500 تا 1000 فیصد اضافہ کیاتھا جسے 10تا12ؤم بعد دوبارہ گھٹا دیا گیا تھا لیکن ایک ڈائریکٹرکسٹمز ویلؤایشن کے اس طرز عمل کے نتیجے میں تاجربرادری کو درآمدی کنسائنمنٹس کی کلیئرنس میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ٹریڈ سیکٹر کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ ؤمیہ بنیادوں پر کسٹمز ویلؤ ایشن رولنگ کا اجرا نہ صرف تجارت بلکہ رؤنؤ وصولؤں کو بھی متاثر کر رہا ہیں جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

مقبول خبریں