حصص مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ مزید 30 پوائنٹس گرگئے

انڈیکس23768پربند،340میں سے144کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ،166 کے دام نیچے۔


Business Reporter November 28, 2013
انڈیکس23768پربند،340میں سے144کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ،166 کے دام نیچے۔ فوٹو : پی پی آئی / فائل

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو بھی اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کے بادل چھائے رہے تاہم بعض شعبوں کی سرمایہ کاری برقرار رہنے کے سبب انڈیکس کی23700 کی حد مستحکم رہی، مندی کے سبب اگرچہ 49 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں۔

لیکن آل شیئرانڈیکس 35.80 پوائنٹس بڑھ کر17533.54 کی سطح پر پہنچنے کے باعث حصص کی مالیت میں19 ارب 59 کروڑ56 لاکھ41 ہزار921 روپے کا اضافہ ہوگیا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر50.32 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس23849.02 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا تھا لیکن بعد ازاں فروخت کا دباؤ بڑھنے سے ایک موقع پر115.17 پوائنٹس کی مندی سے انڈیکس کی 23700 پوائنٹس کی حد بھی گرگئی تھی۔

تاہم غیرملکیوں سمیت بعض دیگر شعبوں کی نچلی قیمتوں پر حصص کی خریداری سرگرمیوں سے مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی، ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں، مقامی کمپنیوں اور این بی ایف سیز کی جانب سے مجموعی طور پر23 لاکھ33ہزار14 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی جبکہ بینکوں ومالیاتی اداروں کی جانب سے2 لاکھ94 ہزار250 ڈالر، میوچل فنڈز کی جانب سے10 لاکھ69 ہزار696 ڈالر، انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے5 لاکھ69 ہزار499 ڈالر اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے3 لاکھ99 ہزار569 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا، مندی کے باعث کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس30.35 پوائنٹس کی کمی سے23768.35 ہوگیا۔



جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس47.95 پوائنٹس کی کمی سے 17847.91 اور کے ایم آئی30 انڈیکس116.36 پوائنٹس کی کمی سے 39915.23 ہوگیا، کاروباری حجم منگل کی نسبت 23.79 فیصد کم رہا اورمجموعی طورپر 9 کروڑ85 لاکھ6 ہزار430 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار340 کمپنیوں کے حصص پر مشتمل رہا جن میں144 کے بھاؤ میں اضافہ، 166 کے داموں میں کمی اور30 کی قیمتوں میں استحکام رہا، جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔

ان میں یونی لیور فوڈز کے بھاؤ437.85 روپے بڑھ کر9195 روپے اور نیسلے پاکستان کے بھاؤ416.40 روپے بڑھ کر 8744.40 روپے ہوگئے جبکہ شیزان انٹرنیشنل کے بھاؤ 24.55 روپے کم ہوکر 538.75 روپے اورکولگیٹ پامولیو کے بھاؤ15.50 روپے کم ہوکر1480 روپے ہوگئے۔

مقبول خبریں