چیف جسٹس کو ولی اللہ مان لیا کل ہی کہا تھا وزیر دفاع کا تقرر ہوجائیگا جسٹس جواد

چلیں یہ بھی اچھا ہے خواجہ آصف دو سال سے ہمارے سامنے کیس چلارہے ہیں


Staff Reporter November 28, 2013
چلیں یہ بھی اچھا ہے خواجہ آصف دو سال سے ہمارے سامنے کیس چلارہے ہیں ۔ فوٹو : فائل

سپریم کورٹ کے جسٹس جواد ایس خواجہ نے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کو اپنا پیر مان لیاہے۔

بدھ کو کراچی رجسٹری میں بلوچستان کے امن و امان سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران اس وقت کمرہ عدالت کشت زعفران بن گیا جب اٹارنی جنرل منیر اے ملک نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی وزیر خواجہ آصف کومحکمہ دفاع کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے تو جسٹس جواد ایس خواجہ نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ کل ہی چیف جسٹس صاحب نے کہہ دیا تھا کہ وزیردفاع کوعدالت نے طلب کرلیا ہے اب کسی وزیر کو اس محکمے کا چارج دے دیا جائے گا اور آج ہی یہ چارج دے دیا گیا۔

چلیں یہ بھی اچھا ہے خواجہ آصف دو سال سے ہمارے سامنے کیس چلارہے ہیں ، عدالت کے استفسار پر منیر اے ملک نے بتایا کہ پرویز رشید کو وزیر قانون کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ میں نے چیف جسٹس کو ولی اللہ مان لیا ہے انھوں نے پہلے ہی وزیردفاع کی تقرری کی پیشین گوئی کردی تھی۔