پاکستان اسٹیل نجی شعبے کیلیے فولاد ومصنوعات تیار کریگا

بین الاقوامی ٹینڈرجاری کیا جائیگا،پورٹ قاسم کی جیٹی بھی نجی شعبہ استعمال کریگا


Kashif Hussain November 28, 2013
تن مردہ میں جان ڈالنے کی آخری کوشش، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے تجویز کی منظوری دیدی۔ فوٹو: فائل

قومی اثاثہ قراردی جانیوالی پاکستان اسٹیل کے مردہ تن میںجان ڈالنے کیلیے آخری حربہ بھی استعمال کرنے کافیصلہ کرلیا گیا ہے۔

پاکستان اسٹیل کے بورڈآف ڈائریکٹرزنے پاکستان اسٹیل میں کمرشل بنیادوںپر نجی شعبے کیلیے مصنوعات تیارکرنیکی تجویزکی منظوری دیدی ہے۔ اس سلسلے میںبین الاقوامی ٹینڈرجلد جاری کیا جائیگا جس میںمقامی پارٹیوںکے ساتھ غیرملکی پارٹیاںبھی حصہ لے سکیںگی۔ پاکستان اسٹیل میںپیداوار مکمل طورپر بند ہوچکی ہے۔ پاکستان اسٹیل کیلیے 2.9 ارب روپے کے بیل آئوٹ پیکیج میں سے 70کروڑ روپے کی آخری قسط گزشتہ روزپاکستان اسٹیل کو موصول ہوگئی ہے تاہم 3ماہ کی تنخواہیںواجب الاداہونے والی ہیں۔ بورڈآف ڈائریکٹرز کے 26نومبر کواسلام آبادزونل آفس میںمنعقدہ اجلاس میںبورڈ کے اراکین نے بین الاقوامی ٹینڈرجاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ نجی شعبے کے لیے تجارتی بنیادوںپر خام لوہایا مصنوعات کی تیاری کے لیے ایک سال کی بنیادپر قابل توسیع کنٹریکٹ کیے جائیںگے۔ نجی کمپنیوںکے وسائل سے خام مال مہیاکیا جائے گاجس سے پاکستان اسٹیل کے کارخانوںکو زنگ آلودہونے سے بچایاجائے گا۔



بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پورٹ قاسم پرنصب پاکستان اسٹیل کی جیٹی کوبھی کمرشل بنیادوںپر نجی شعبے کے استعمال میںدینے کافیصلہ کیاگیا ہے۔ جیٹی کے کمرشل استعمال کے لیے بھی ٹینڈرجاری کیاجائے گا۔ بورڈکے اجلاس میں3رکنی کمیٹی نے اپنی سفارشات اورمجوزہ بزنس پلان پیش کیاجسے بورڈنے نظرثانی کرکے 15 روز بعددوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں رضاکارانہ چھانٹیوںکی اسکیم کابھی سرسری جائزہ لیاگیا۔ 15روز بعدبزنس پلان کی روشنی میںنئے بیل آئوٹ پیکیج کی درخواست تیارکی جائے گی۔ ذرائع نے بتایاکہ پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ کی جانب سے وفاقی حکومت کوایک ہنگامی خط ارسال کرنے کی تجویزپر بھی غورکیاجا رہاہے جس میں لگی لپٹی رکھے بغیرپاکستان اسٹیل کی خستہ مالی حالت اورپلانٹ کی پوزیشن سے آگاہ کیا جائے گا۔ ریٹائرڈملازمین کے ایک گروپ نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے ازخودنوٹس لیتے ہوئے ملازمین کی گریجویٹی اداکرنے کی اپیل کردی ہے۔

مقبول خبریں